0
Wednesday 21 May 2014 13:30
مشکلات کے باوجود بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرینگے

ضرورت پڑنے پر بری فوج، فضائیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، جنرل راحیل شریف

ضرورت پڑنے پر بری فوج، فضائیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، جنرل راحیل شریف
اسلام ٹائمز۔ اردن سے خریدے گئے ایف 16 طیاروں کو پاک فضائیہ کے فورتھ اسکواڈرن میں شامل کرنے کی پروقار تقریب سرگودھا ائیربیس میں ہوئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل طاہر رفیق بٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا انہیں شہید کا بھائی ہونے پر فخر ہے، بری فوج اور پاک فضائیہ ہمیشہ عوام کی امنگوں پر پورا اتری ہے۔ ان کا بھی کہنا تھا فضائیہ کو جب اور جہاں ضرورت پڑی، وہاں موجود ہوں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا طیاروں کی فراہمی سے پاکستان اور اردن کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنی قوت میں اضافے میں پر پاک فضائیہ کو مبارکباد دیتے پیش کرتے ہوئے کہا مشکل ترین اوقات میں پاک فضائیہ عوام کی امنگوں پر پوری اتری ہے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل طاہر رفیق بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا طیاروں کی شمولیت سے بیرونی اور اندرونی چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹ سکیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا تمام مشکلات کے باوجود ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ایف 16 طیارے دینے پر اردن کی فضائیہ کے شکر گزار ہیں۔ خریدے گئے ایف 16 طیارے اردن سے نہایت مناسب قیمت پر خریدے گئے ہیں۔ ان طیاروں کی خریداری کے لیے دونوں ممالک کی متعلقہ وزارتوں کے درمیان بات چیت ہوئی۔ طیاروں کی خریداری میں ائیر چیف کی کوششیں قابل ستائش ہیں، پاک فضائیہ کے 19 ویں اسکواڈرن نے پروقار تقریب میں مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔ آرمی چیف نے اسکواڈرن فلیگ نئے کمانڈر کے حوالے کیا۔ تقریب میں طیاروں کی پرواز کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں دفاعی سطح پر فضائیہ کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے، ضرورت پڑی تو پاک فوج فضائیہ کے شانہ بشانہ ہوگی۔ جنرل راحیل شریف سرگودھا ایئربیس پر ایف 16 طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ آرمی چیف نے ایف 16 طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کئے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی بھی تقریب میں شریک تھے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ صرف ایک فون کال پر فضائیہ کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ انہوں نے ایف سولہ طیاروں کی شمولیت پر پاک فضائیہ کو مبارکباد دی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ طیاروں کی فراہمی پر اردن کی فضائیہ کے شکر گذار ہیں، اردن ہمارا عظیم دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی اور پاک فضائیہ ملکی تحفظ اور ترقی میں کے لیے پرعزم ہیں۔ 
آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف فضائیہ کی کارروائیوں کو سراہا اور کہا کہ موجودہ جنگی حالات میں پاک فضائیہ کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائیہ مشکل وقت میں قوم کی توقعات پر ہمیشہ پوری اتری ہے۔ اس قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ ایف سولہ طیاروں کی شمولیت سے اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے موثر طور پر نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، مشکلات کے باوجود بیرونی جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے طیاروں کے حصول میں ذاتی دلچسپی لی۔ انہوں نے کہا کہ ایف 16 طیاروں کی فراہمی پر اردن فضائیہ کے شکر گذار ہیں۔ انہوں نے اسکواڈرن کو طیارے ملنے پر مبارک باد پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 384919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب