0
Thursday 22 May 2014 00:11

سپریم کورٹ کیجانب سے نجم سیٹھی کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے بحالی سوشل میڈیا پر زیربحث

سپریم کورٹ کیجانب سے نجم سیٹھی کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے بحالی سوشل میڈیا پر زیربحث
اسلام ٹائمز۔ کہتے ہیں کہ بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی۔ نجم سیٹھی کی بحالی کے فیصلے کے ساتھ بھی سوشل میڈیا پر کچھ ایسا ہی ہوا۔ جتنے منہ اتنی باتیں فیس بُک کی وال پر نظر آنے لگیں۔ کسی نے چٹکلا چھوڑا تو کسی نے دل کے پھپھولے پھوڑے۔ اکثر لوگوں نے نجم سیٹھی کی واپسی پر تبصرہ کیا کہ فلم ابھی باقی ہے میرے دوست کیونکہ میوزیکل چیئر کا کھیل جاری ہے۔ ایک یوزر نے چیئرمین کی بار بار کی تبدیلی پر یہ لطیفہ اپ لوڈ کیا۔ " استاد نے شاگرد سے پوچھا کہ پی سی بی کا چیئرمین کون ہے؟ جواب ملا آج صبح کی خبریں نہیں دیکھیں، اس لئے کچھ پتہ نہیں۔" ایک صاحب لکھتے ہیں کہ " ملک میں صرف دو ہی لوگ ہیں جو کرکٹ کی فلاح کے لئے انتہائی پُرجوش ہیں، ایک نجم سیٹھی دوسرے ذکاء اشرف”۔ ایک ٹویٹ میں یوزر نے لکھا کہ " دو دن کے لئے ذکاء اشرف اور دو دن کے لئے نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی مذاق بن گیا ہے۔ "فیس بُک پر بھی ذکر جاری ہے۔ ایک یوزر لکھتا ہے کہ " چڑیا بڑے گھر کی مدد سے پھر پی سی بی پر آ پہنچی"۔ سوشل میڈیا پر اکثر لوگ پی سی بی چیئرمین کی بار بار تبدیلی کو چڑیا اڑی، کوا اڑا کا کھیل قرار دے رہے ہیں اور اس بات کا بھی انتظار کر رہے ہیں کہ لڑتے لڑتے کب ہو گی گم، کس کی چونچ اور کس کی دم۔
خبر کا کوڈ : 384961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش