0
Thursday 22 May 2014 20:12

ناموس رسالت ۖ کا تحفظ ہمارے ایما ن کا حصہ ہے، تحریک تحفظ ناموس رسالت

ناموس رسالت ۖ کا تحفظ ہمارے ایما ن کا حصہ ہے، تحریک تحفظ ناموس رسالت
اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ ناموس رسالت ۖ کا ایک خصوصی اجلاس صاحبزادہ قاری احمد میاں کی صدارت میں دفتر جماعت اسلامی میں ہوا جس میں جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رائو ظفر اقبال، ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی، ڈاکٹر اشرف علی عتیق، ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، مولانا عبدارحیم گجر، کنور محمد صدیق، محمد بلال اکبر صدیقی، جے یو پی کے ضلعی صدر محمد ایوب مغل، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنما سید خالد محمود ندیم، قاری عمر فاروق ثاقب، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنما محمد طیب قاسمی، صاحبزادہ محمد قادری، ممتاز قانون دان چودھری ذوالفقار علی سندھو، سجاد چاون، سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں نام نہاد سول سوسائٹی کے نام پر قادیانیوں کی سرپرستی میں ملتان آرٹس کونسل میں ہوانے والے پروگرام میں تحفظ ناموس رسالت ۖ کے قانون کو منافقانہ قانون قرار دینے، علماء کرام کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی امداد پر پلنے والی این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نام سے عوام کو گمراہ کرنے اور اسلام دشمن قوتوں کی ایما پر تحفظ نا موس رسالت ۖ 295-C اور امتنائے قادیانیت کے قانون کو ختم کرانے کی سازشوں میں مصروف ہیں مگر اُن کی یہ ناپاک کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہونگیں، عاشقان رسول ۖ اپنی جانوں پر کھیل کر بھی تحفظ نا موس رسالت ۖ کے قانون کی حفاظت کرینگے۔ ناموس رسالت ۖ کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ غیر ملکی فنڈز پر چلنے والی این جی اوز اور قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی منفی سرگرمیوں اور ریشہ دوانیوں کو لگام دے ورنہ محبان رسول ۖ سڑکوں پر آکر ان کا راستہ روکیں گے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ جمعتہ المبارک یوم مذمت منایا جائے گا علماء کرام اور خطیب حضرات جمعہ کے اجتماعات میں شان رسالت ۖ اور اُس کے تحفظ اور گستاخان رسول ۖ کی سزا کے موضوع پر اظہار خیال کرینگے اور جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قرار دادیں منظور کی جائیںگی ۔ اجلاس میں تو ہین رسالت ۖ کے مرتکب ملعون جنید حفیظ کے کسی میں تحریک تحفظ نا موس رسالت ۖ کے وکیل ممتاز قانون دان چودھری ذوالفقار علی سندھو کے گھر میں داخل ہوکر اسلحہ سے لیس نقب پوشوں نے گھر میں موجود افراد کو دھمکیاں دیں۔ ذوالفقار علی سندھو کے بارے میں پوچھتے رہے۔ اجلاس میں اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ انتظامیہ ذوالفقار علی سندھو سمیت دیگر وکلاء اور گواہوں کو تحفظ فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 385272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش