0
Friday 30 May 2014 21:11

آپریشن کا خدشہ، طالبان نے عوام کو شمالی وزیرستان خالی کرنے کا حکم دیدیا

آپریشن کا خدشہ، طالبان نے عوام کو شمالی وزیرستان خالی کرنے کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سرگرم حافظ گل بہادر گروپ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مسلسل کارروائی کے بعد امن معاہدہ توڑا گیا ہے اور گمان ہے کہ علاقے میں جلد آپریشن شروع کر دیا جائے گا اس لئے اہل علاقہ 10 جون تک محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر لیں۔ ذرائع ابلاغ کے  مطابق حافظ گل بہادر گروپ کی مجلس شوری کے اجلاس کے دوران شمالی وزیرستان کی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ اس موقع پر شوریٰ ارکان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آئے روز کارروائی کے بعد حکومت کی جانب سے امن معاہدہ توڑا گیا ہے جبکہ مسلسل کارروائی کے دوران شہریوں کے جان اور املاک کو نقصان پہنچا جس کے بعد حکومت سے جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ حافظ گل بہادر گروپ نے شمالی وزیرستان کے مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اہل و عیال سمیت 10 جون سے قبل علاقہ خالی کر دیں اور حکومت کی جانب سے قائم کیمپوں کے بجائے افغانستان جانے کو ترجیح دیں۔ اعلامیہ میں شہریوں کو دھمکی دی گئی ہے کہ 10 جون کے بعد حکومتی زیر کنٹرول علاقوں میں نہ جائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت سزا دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 387847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش