0
Thursday 12 Jun 2014 22:30

موجودہ حکومت بلوچستان کی عوام کے احساس محرومی کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، میاں محمد نواز شریف

موجودہ حکومت بلوچستان کی عوام کے احساس محرومی کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، میاں محمد نواز شریف

اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی عوام کے احساس محرومی کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ماضی میں بھی جس طرح بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا۔ ہم صوبے کے عوام کے معیار زندگی بہتر کرنے اور بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے۔ نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی نے وزیراعظم پاکستان کی توجہ صوبے میں بجلی بحران کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بحران کی وجہ سے صوبے کی زراعت سے وابستہ زمیندار سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ جس پر وزیراعظم نے یقینی دہانی کرائی کہ بلوچستان میں بجلی بحران کا جلد حل نکالا جائے گا۔ اسی طرح نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی نے وزیراعظم کی توجہ بلوچستان میں مزید ٹیکنیکل تعلیمی ادارے کھولنے کی طرف بھی دلائی۔ جس پر وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ وہ صوبے میں ٹیکنیکل تعلیمی ادارے بنانے کے ساتھ ساتھ وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کے کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ ملاقات میں بلوچستان میں پارٹی حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر کا کوڈ : 391541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش