0
Thursday 12 Jun 2014 23:29

کراچی ایئرپورٹ حملے کے بعد شہر میں واقع کچی آبادیوں کے سروے کا فیصلہ

کراچی ایئرپورٹ حملے کے بعد شہر میں واقع کچی آبادیوں کے سروے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اقبال محمود کی زیر صدارت کراچی ایئرپورٹ حملے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں شہر کی کچی آبادیوں کے سروے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق آئی جی سندھ اقبال محمود کی زیر صدارت کراچی ایئرپورٹ حملے اور اس کے بعد کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق سنٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی آئی اے نے شرکت کی جبکہ ڈی آئی جی کرائم برانچ اور حیدرآباد کے افسران نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی جی سندھ اقبال محمود نے کراچی ایئرپورٹ حملے کے بعد شہر میں واقع کچی آبادیوں کے سروے کا حکم دیا۔ آئی جی سندھ نے افسران کو ہدایت دیں کہ ہر زونز میں پولیس کی ریزرو پلاٹون کو الرٹ رکھا جائے، ریپڈ رسپانس فورس اور اسپشل سکیورٹی یونٹ اہم عمارتوں کی سکیورٹی یقینی بنائے جبکہ سی آئی ڈی کرائم برانچ کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنائے۔ اجلاس میں اسنائپرز کی تربیت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 391555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش