0
Sunday 15 Jun 2014 22:45

شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 5 اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 5 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق حملے میں 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق میر علی کے علاقہ کرم کوٹ کے مقام پر کرفیو کے دوران فورسز کا قافلہ گذر رہا تھا کہ قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے، جس میں 5 سکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 392224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش