0
Tuesday 17 Jun 2014 19:44

کراچی، سیکیورٹی پیٹرولنگ کیلئے زونل پولیس ریسپانس فورس قائم کر دی گئی

کراچی، سیکیورٹی پیٹرولنگ کیلئے زونل پولیس ریسپانس فورس قائم کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ شہر کے حفاظتی اقدامات کو مزید ٹھوس اور مؤثر بنانے کے ضمن میں جدید اسلحے سے لیس 5 ہزار اضافی نفری کی فراہمی کیلئے آئی جی سندھ کو سفارشات ارسال کر دی ہیں، شہر کے ہر ہوٹل پر کڑی نظر رکھی جائے اور انتظامیہ کو اس امر کا پابند بنایا جائے کہ بغیر شناختی کارڈ یا تصدیق کسی کو بھی کمرہ نہ دیا جائے بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ایس ایچ اوز پر عائد کی جائے گی۔ پولیس کے اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہائی الرٹ ہے اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی پیٹرولنگ کیلئے زونل پولیس ریسپانس فورس قائم کر دی گئی ہے، شہر کے مختلف مقامات پر ایس ایس پیز، ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز اسنیپ چیکنگ کی خود نگرانی کرینگے اور پکٹنگ و دیگر فرائض پر مامور اہلکاروں کی سیکیورٹی بریفنگ کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ حساس و اہم تنصیبات ایئر پورٹس، ریلوے اسٹیشنوں، جیلوں، سندھ سیکریٹریٹ، سندھ اسمبلی بلڈنگ، اسپتالوں کے علاوہ اہم مذہبی سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 392916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش