0
Sunday 22 Jun 2014 23:57

کارکن قتل ہوئے تو جنازے وزیراعظم ہاؤس میں ہونگے، ڈاکٹر طاہر القادری

کارکن قتل ہوئے تو جنازے وزیراعظم ہاؤس میں ہونگے، ڈاکٹر طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری پاکستان واپس آنے کے لئے لندن سے دبئی روانہ ہو گئے ہیں، ایمریٹس ایئر لائن کی یہ پرواز رات سوا ایک بجے دبئی پہنچے گی۔ وہاں کچھ دیر قیام کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری صبح سوا چار بجے پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے اور صبح ساڑھے سات بجے کے قریب اسلام آباد پہنچیں گے۔روانگی سے قبل لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ میں نے مستقل طور پر پاکستان آنے کا وعدہ پورا کر دیا ہے اب واپسی نہیں ہوگی۔ انقلاب کو اب کوئی نہیں روک سکتا یہ عوام کا مقدر بن چکا ہے، کارکنوں نے خون دے کر انقلاب کا آغاز کر دیا ہے۔ انہو ں نے کارکنوں پر گولیاں برسانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی قسم کا خون خرابہ نہیں چاہتے لیکن کارکنوں کو تشدد پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے استقبال سے کارکنوں کو روکنے کے لئے رات گئے چھاپے مار کر متعدد رہنماﺅں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ جیالوں کو اسلام آباد پہنچنے سے روکا جا رہا ہے اور جگہ جگہ رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وہ پرامن طریقے سے لاہور جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا راستہ تشدد کا نہیں امن اور روشنی کا ہے لیکن حکومت پتہ نہیں کیوں بوکھلا گئی ہے، حکمران رکاوٹیں ڈال کر اپنے اقتدار کی قبر خود کھود رہے ہیں۔ طاہر القادری نے کہا کہ وہ غریبوں کے حقوق کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ انقلاب کی جدو جہد کے دوران انہیں یا ان کے کسی کارکن کو قتل کیا گیا تو اب جنازے وزیراعظم ہاؤس میں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 394277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش