0
Sunday 22 Jun 2014 19:05

طاہرالقادری کو گرفتار کیا گیا تو اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے،صاحبزادہ حامدرضا

طاہرالقادری کو گرفتار کیا گیا تو اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے،صاحبزادہ حامدرضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے کارکنان حکومتی رکاوٹیں توڑ کر ڈاکٹر طاہرالقادری کے استقبال کے لیے اسلام آباد پہنچیں گے۔ عوامی تحریک کے پرامن کارکنوں کی گرفتاریاں، پکڑ دھکڑ، چھاپے اور قافلوں کو روکنا غیرجمہوری، آمرانہ اور ظالمانہ حکومتی عمل ہے۔ حکمران طاہرالقادری کے استقبال کے پرامن پروگرام میں رکاوٹیں پیدا کر کے آمرانہ ذہنیت اور ظلم کا بدترین مظاہرہ کر رہے ہیں۔ طاہرالقادری کو گرفتار کیا گیا تو اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔ حکومتی عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کرے۔ ریاستی طاقت سے کسی کی آواز دبانا غیرجمہوری رویہ ہے۔ حکومت ظلم اور جبر کا آمرانہ رویہ چھوڑ دے۔ جلسے جلوس ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہیں۔ پنجاب حکومت بوکھلا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ تمام جمہوری قوتیں اور سیاسی جماعتیں عوامی تحریک کے خلاف ہونے والے ریاستی جبر پر صدائے احتجاج بلند کریں۔ ناکام اور بدنام حکمرانوں سے نجات قریب ہے۔ پنجاب کے حکمران جنرل ڈاہر بن چکے ہیں۔ شریف حکومت نے بدمعاشی کی انتہا کر دی ہے۔ پنجاب حکومت نے قومی تاریخ کی سب سے بڑی ریاستی دہشت گردی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ بے گناہ سیاسی کارکنوں کا خون ناحق بہا کر بھی حکمرانوں کا ضمیر نہیں جاگا۔ حبیب جالب کی نظمیں پڑھنے والے ظلم کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 394254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش