0
Tuesday 24 Jun 2014 09:15

مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک ساتھیوں سمیت گرفتار

مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک ساتھیوں سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سر ی نگر کے علاقے مائسمہ میں پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے لال چوک مارچ کو ناکام بنانے کے لیے محمد یاسین ملک اور ان کے حمایتوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا۔ ادھر لبریشن فرنٹ کی کال پر کشمیر میں (آج) ہڑتال ہے۔ عینی شاہدین اور رہائشیوں نے میڈیا کو بتایا کہ انتظامیہ نے لال چوک اور سری نگر کے دیگر علاقوں کی ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مائسمہ، کوٹھی باغ اور کرال کھڈ پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں آنے والے علاقوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں ظفر اکبر بٹ اور جاوید احمد میر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اہم کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 394573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش