0
Wednesday 25 Jun 2014 15:44

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کا 10 اگست کو ’’یوم وفائے عزم حسین (ع)‘‘ کے عنوان سے عوامی اجتماع کے انعقاد کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کا 10 اگست کو ’’یوم وفائے عزم حسین (ع)‘‘ کے عنوان سے عوامی اجتماع کے انعقاد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا نے شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی (رح) کی برسی اور شہدائے سانحہ تفتان کے چہلم کے موقع پر 10 اگست کو ’’یوم وفائے عزم حسین (ع)‘‘ کے عنوان سے علاقہ بنگش میں عظیم الشان عوامی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے، اور صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے کوہاٹ، ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف مقامات پر شیعہ شخصیات سمیت تنظیمی مسولین سے ملاقاتیں کیں، اور اجتماع کے انعقاد کے سلسلے میں باقاعدہ طور پر تیاریوں کے آغاز کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ اجتماع خیبر پختونخوا بلخصوص علاقہ بنگش کے مومنین کو بھرپور حوصلہ فراہم کرنے اور ملت کی وحدت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے اور ملک میں جاری دہشتگردی، فرقہ واریت کی کوششوں اور دیگر مسائل ملی کیخلاف اپنی آواز احتجاج بلند کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اجتماع کا بنیادی مقصد شہید قائد علامہ عارف الحسینی (رح) کی برسی اور شہدائے تفتان کے چہلم کے حوالے سے خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 394976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش