0
Thursday 26 Jun 2014 11:43

مقبوضہ کشمیر کے شمالی قصبے سوپور میں کرفیو نافذ کر دیا گیا

مقبوضہ کشمیر کے شمالی قصبے سوپور میں کرفیو نافذ کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے شمالی قصبے سوپور میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نوجوان کی شہادت کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ قصبہ میں کرفیو کے نفاذ کو سختی کے ساتھ یقینی بنانے کیلئے پولیس اور فورسز کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی اور سڑکوں اور پلوں کو خاردار تار کے ذریعے سیل کر دیا گیا تھا۔ کئی علاقوں کے لوگوں نے بتایا کہ انہیں گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی کسی شخص کو کرفیو زدہ علاقوں کی طرف جانے دیا گیا۔ بیشتر سڑکوں پر جگہ جگہ ناکے بٹھائے گئے تھے اور اس طرح لوگوں اور گاڑیوں کی آمدو رفت کو ناممکن بنایا گیا تھا۔ قصبہ اسلام آباد کے کاڈی پورہ، لالچوک اور اشاجی پورہ علاقوں میں پولیس نے مشتعل نوجوانوں کو بھگانے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔ 

کولگام ،کیموہ ،کھڈونی،یاری پورہ میں ہڑتال رہی اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب رہا تاہم کولگام سے دمہال ہانجی پورہ تک گاڑیاں معمول کے مطابق چلتی رہیں۔ کیموہ میں مشتعل نوجوانوں نے ہڑتال کو یقینی بنانے کیلئے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑا کیں تھیں جس دوران ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں پر پتھراو ہوا۔ پلوامہ، شوپیان، ترال اورگاندربل میں بھی ہڑتال سے زندگی مفلوج رہی۔ تاہم بڈگام میں کوئی ہڑتال نہیں تھی۔ دریں اثنا پولیس ترجمان نے دن بھر کی صورتحال سے متعلق جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ پلوامہ کے مورن چوک میں 8ویں جماعت کا طالب علم سرور حسین ڈار ولد عاشق حسین ساکن متری گام اس وقت پتھر لگنے سے زخمی ہوا جب وہاں خشت باری ہو رہی تھی۔ اسے زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گوجوارہ اور گلشن چوک بانڈی پورہ میں مشتعل نوجوانوں نے پرائیوٹ گاڑیوں پر پتھراو کیا اور پولیس نے ان کا تعاقب کیا۔
خبر کا کوڈ : 395211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش