0
Monday 30 Jun 2014 21:15

آر پار تجارت کو لیکر بھارت و پاکستان کی بات چیت اگلے ماہ بھوٹان میں

آر پار تجارت کو لیکر بھارت و پاکستان کی بات چیت اگلے ماہ بھوٹان میں
اسلام ٹائمز۔ بھارت و پاکستان کے درمیان اگلے ماہ فیصلہ کن تجارتی مذاکرات ہونگے، جس کے دوران دو طرفہ اور منقسم ریاست جموں و کشمیر کے آر پار تجارتی سرگرمیوں کے بارے میں اہم اقدامات کو منظوری دی جائیگی، بھارت اور پاکستان کے وزرائے تجارت کے مابین اگلے ماہ بھوٹان میں مذاکرات کا اہم دور منعقد ہوگا جس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو توسیع دینے کے لئے کچھ اہم اقدامات پر اتفاق رائے ہوسکتا ہے جبکہ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ جموں و کشمیر کے آر پار 2008ء سے جاری تجارتی سرگرمیوں میں حائل رکاؤٹوں کو دور کرنے نیز متعلقہ تاجران کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے سے متعلق اقدامات کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔ اسلام آباد میں پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع نے ہندوستان و پاکستان وزرائے تجارت کے درمیان 24 جولائی کو بھوٹان میں ملاقات ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پہلی ملاقات کے دوران بھارت کی وزیر تجارت نرملہ سیتھا رام اور ان کے پاکستانی ہم منصب خرم دستگیر خان دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر اہم تبادلہ خیال کریں گے، اس دورام معلوم ہوا کہ ہندوستان و پاکستان وزرائے تجارت اپنی ملاقات کے دوران دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے آر پار گزشتہ تقریباً 6 برسوں سے جاری تجارتی سرگرمیوں کے بارے میں بھی اہم تبادلہ خیال کریں گے جبکہ اس دوران آر پار تجارت میں مزید کئی چیزوں کو شامل کرنے، متعلقہ تاجران کو خصوصی سفری پرمٹ فراہم کرنے، بینکنگ اور مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات پر بھی فیصلہ کن مذاکرات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 396365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش