0
Thursday 3 Jul 2014 02:50
کالعدم تنظیموں کو زکوٰة اور فطرہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی

سندھ میں فوج الرٹ ہے، جہاں دہشتگردی کا واقعہ ہوگا وہاں فوج پہنچے گی، سجاد سلیم

سندھ میں فوج الرٹ ہے، جہاں دہشتگردی کا واقعہ ہوگا وہاں فوج پہنچے گی، سجاد سلیم
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا راستہ روکنے کیلئے سرحدی علاقوں میں چیک پوسٹیں بنا دیں، صوبے میں فوج الرٹ ہے، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سجاد سلیم ہوتیانہ نے کہا کہ دہشتگردوں کا داخلہ روکنے کیلئے چیک پوسٹیں بنا دیں، دیگر صوبوں سے آنیوالوں کو شناخت کے بعد چھوڑا جا رہا ہے، پنجاب، بلوچستان کی سرحدوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ سندھ میں آج بھی فوج الرٹ ہے، جہاں دہشتگردی کا واقعہ ہوگا وہاں فوج پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو زکوٰة اور فطرہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی، کوتاہی کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔ سجاد سلیم ہوتیانہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی عوام کا رینجرز اور پولیس پر اعتماد بڑھ رہا ہے، شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا، آپریشن کے باعث دہشتگرد چھپتے پھر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 397000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش