0
Friday 4 Jul 2014 20:53

بھارتی وزیراعظم کی آمد کے سلسلے میں مقبوضہ کشمیر فوجی چھاونی میں تبدیل، قابض فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں

بھارتی وزیراعظم کی آمد کے سلسلے میں مقبوضہ کشمیر فوجی چھاونی میں تبدیل، قابض فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر کو آج فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا، شاہراﺅں، گلی، کوچوں، پلوں کی ناکہ بندی کی گئی تھی، مختلف شاہراﺅں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی تھی اور کسی بھی شہری کو گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ سرینگر ہوائی اڈے سے سونہ وار تک شاہراہ پر کسی کو چلنے پھرنے یا کسی گاڑی کو گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، شہر سرینگر اور دوسرے قصبوں میں کسی بھی امکانی گڑھ بڑھ کو ٹالنے کیلئے پولیس و فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی، ادھر مزاحمتی قیادت کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کے باعث پوری وادی میں زندگی تھم سی گئی تھی، بازار ویران، سڑکیں سنسان دکھائی دے رہے تھے اور لوگ اپنے گھروں میں ہی بیٹھے رہے دفتروں میں کوئی کام کاج نہیں ہوا، اسکولوں کالجوں میں درس و تدریس متاثر ہوا، نماز جمعہ کے بعد شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ اور پلہالن علاقوں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ٹیر گیس شلنگ کی، نماز جمعہ کے بعد پلہالن اور بانڈی پورہ علاقوں میں پولیس و قابض فورسز اور نوجوانوں کے درمیان سنگبازی کے واقعات رونما ہوئے پولیس و فروسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کی جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں دن بھر افراتفری اور خوف و دہشت کا ماحول رہا۔
خبر کا کوڈ : 397298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش