0
Sunday 6 Jul 2014 01:24

مغربی میڈیا اسلامی تہذیب و ثقافت کو تاراج کرنے کیلئے کوشاں ہے، سراج الحق

مغربی میڈیا اسلامی تہذیب و ثقافت کو تاراج کرنے کیلئے کوشاں ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے قومی میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ معاشرے کی اصلاح اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔ موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بات منصورہ  لاہور میں مرکزی میڈیا سیل اور سوشل میڈیا کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک کے اندر قانون اور میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں۔ مسلکی اور علاقائی تعصبات نے قوم کو ٹکڑوں میں تقسیم کر رکھا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان تعصبات کے خاتمے، قانون اور میرٹ کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ مغربی میڈیا عالم اسلام پر یلغار کر کے اسلامی تہذیب و ثقافت کو تاخت و تاراج کرنے کی کوشش کر رہا ہے، قومی میڈیا کا فرض ہے کہ وہ اس چیلنج کا بھر پور جواب دے اور اسلامی تہذیب و اقدار کو اجاگر کرے۔ انہوں نے میڈیا ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ جماعت اسلامی کے پیغام کو عام آدمی تک پہنچانے کے لیے میڈیا کے جدید ذرائع کا بھر پور استعمال کرے۔ اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس، قائم مقام سیکریٹری جنرل حافظ ساجد انور، سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم، قیصر شریف، محمد انور خان نیازی، شمس الدین امجد و دیگر شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 397601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش