0
Wednesday 9 Jul 2014 01:08

تحریک انصاف کا لانگ مارچ عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے خلاف ہے، پرویز رشید

تحریک انصاف کا لانگ مارچ عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے خلاف ہے، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہےکہ قاف لیگ کے ساتھ بیٹھ کر شفاف الیکشن کا رونا شاہ محمود قریشی کی زبان سے اچھا نہیں لگتا ہے۔ اسلام آباد میں ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ شاہ محمود قریشی شائد 2002ء کا ق لیگ کا الیکشن بھول گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود کا تحریک انصاف اور ق لیگ کی سوچ کو مشترکہ کہنا قطعی اچنبھے کی بات نہیں۔ تحریک انصاف کا لانگ مارچ عدلیہ، ٹربیونلز اور الیکشن کمیشن کے خلاف ہے، پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کو چاہیئے کہ وہ پارلیمنٹ میں اپنی تجاویز پیش کریں۔
دیگر ذرائع کے مطابق، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی زبان سے شفاف الیکشن کا رونا مناسب نہیں، تحریک انصاف کو الیکشن کے حوالے سے اپنی اصلاحات پارلیمنٹ میں پیش کرنی چاہیئیں۔ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے زبان سے شفاف انتخابات کا رونا مناسب نہیں ہے، شاہ محمود قریشی مسلم لیگ (ق) کا 2002ء کا الیکشن بھول گئے ہیں کیا، اگر تحریک انصاف کی شفاف انتخابات کے حوالے سے کوئی تجویز ہے تو اسے انھیں پارلیمنٹ میں پیش کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عدالتی ٹربیونل اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہے، پاکستان روشن کرنے کے چراغ ظہور پیلس اور لال حویلی سے منگوائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے لاہور میں ق لیگ کے رہنماؤں چوہدری شجاعت اور پرویز الہی سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب اور تحریک انصاف کے 14 اگست کے لانگ مارچ سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 398202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش