0
Thursday 10 Jul 2014 19:40
ملزمان گرفتار کرتے ہیں، عدالتیں چھوڑ دیتی ہیں، ڈی جی رینجرز سندھ کا شکوہ

کراچی میں امن و امان کیلئے ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں، کور کمانڈر کراچی

کراچی میں امن و امان کیلئے ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں، کور کمانڈر کراچی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس میں ڈی جی رینجرز اور قائم مقام آئی جی سندھ نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے امن و امان کے قیام کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سندھ کے مستقل آئی جی کا معاملہ گورنر اور وزیر اعلی سے مشاورت سے طے کرلیں گے۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی نے کہا کہ امن و امان کے لئے ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے بتایا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس سے کراچی ٹارگٹڈ آپریشن میں مدد ملی، مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنان کو ٹارگٹ کلنگ میں گرفتار کیا گیا، سو سے زائد دہشت گردوں کو تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت کراچی یا صوبوں سے باہر منتقل کیا گیا۔
 
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے بتایا کہ گرفتاریوں کا تناسب سڑسٹھ فیصد ہے جبکہ عدالتوں سے ملنے والی سزاؤں کا تناسب پانچ فیصد ہے۔ ڈی جی رینجرز نے شکوہ کیا کہ ملزمان گرفتار کرتے ہیں، عدالتیں چھوڑ دیتی ہیں۔ وزیراعظم کو چار ستمبر سے اب تک سیاسی جماعتوں کے کارکنان، پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے کہا کہ ایک اچھا آئی جی سندھ کے حالات پر قابو پا سکتا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ، کور کمانڈر کراچی،ڈی جی رینجرز، قائم مقام آئی جی سندھ، سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری سندھ سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 398669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش