0
Thursday 10 Jul 2014 23:44

صحت اہم ترجیح ہے، ہمارے پاس وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

صحت اہم ترجیح ہے، ہمارے پاس وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ جب سے صوبے میں مخلوط حکومت قائم ہوئی ہے ہم نے عوام کی ضروریات صحت، پانی، بجلی کو ترجیح دی ہے تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکیں۔ وزیر صحت رحمت صالح بلوچ محکمہ صحت میں جو انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم نے جب سے حکومت سنبھالی ہے۔ ہمارے پاس وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں۔ ہم عرصہ دراز کے گند کو صاف کر رہے ہیں۔ کیونکہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل جلد از جلد حل ہو سکیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور مسلم لیگ نون کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید درانی بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی گائنی وارڈ میں چار اضافی لیبر روم اور آپریشن تھیٹر بنایا گیا ہے تاکہ عوام کی خدمت کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم عوام کی خدمت بلا امتیاز کرنا چاہتے ہیں مگر کچھ مجبوریاں راستے میں آ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گائنی وارڈ کی تعمیر میں رکن صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ درانی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کے فنڈز سے ہی یہ گائنی وارڈ بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک تمام شعبے اہم ہیں مگر ہم نے صحت، تعلیم کے شعبے کو بڑی اہمیت دی ہے کیونکہ یہ عوام کی ضروریات میں سے ہیں اور انہیں پورا کرنا ہماری ذمہ داری بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کے مسائل کا اندازہ ہے تاہم ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کی بلا امتیاز خدمت کی جائے اور جو وعدے ہم نے کئے ہیں انہیں بلا امتیاز پورا کیا جائے۔ یہ بھی حقیقیت ہے کہ ہمارے سامنے بہت سے مسائل ہے۔ مگر ہم ان تمام مسائل کو عوام کے تعاون سے حل کرنے میں کامیاب ہو جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 398719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش