0
Saturday 12 Jul 2014 22:55

آل پارٹیز کانفرنس بعنوان ’’ زخمی زخمی قدس پکارا، اب تو مسلم جاگ خدارا‘‘ کی قراردادیں

آل پارٹیز کانفرنس بعنوان ’’ زخمی زخمی قدس پکارا، اب تو مسلم جاگ خدارا‘‘ کی قراردادیں
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ کی صورتحال پر ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں متفقہ طور پر منظور کی گئیں قرار دادوں میں اسرائیلی جارحیت کی بھرپور انداز میں مذمت کی گئی۔ تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر غزہ سمیت پورے فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور وعدہ کیا کہ وہ آخری دم تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ آج کی یہ کل جماعتی کانفرنس یہ سمجھتی ہے کہ غزہ یا مغربی کنارے کا مسئلہ نہیں بلکہ اصل مسئلہ فلسطین پر ایک نسل پرست دہشت گرد صہیونی ریاست کا ناجائز تسلط اور غاصبانہ قبضہ ہے، اسرائیل مسئلہ فلسطین کی جڑ ہے اور اس فاسد جڑ کو اکھاڑے بغیر فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

کل جماعتی کانفرنس نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی زندگی گذارنے والے فلسطینیوں کو ان کے اصل وطن فلسطین میں فوری طور پر واپس لاکر آباد کیا جائے، اقوام متحدہ، یورپی یونین، امریکا، عرب لیگ اور او آئی سی فلسطینیوں کی مدد نہ کرنے پر دنیا کے عوام سے معافی مانگیں اور یہ یقین دلائیں کہ فوری عملی اقدامات کے ذریعے ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کو سخت سزا دیں گے اور فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حقوق ان کو لوٹائیں گے۔ پاکستان کے عوام سے اپیل کی گئی کہ عالمی یوم القدس میں بھرپور شرکت کی جائے اور فلسطین فاؤنڈیشن کے دیگر اجتماعات میں بھی بھرپور شرکت کرکے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔ اس کے علاوہ صیہونی اقتصادی کمپنیوں کا بائیکاٹ کیا جائے۔ او آئی سی تنظیم کے وہ ارکان جنہوں نے اسرئایل کو تسلیم کیا ہوا ہے وہ اپنے ذاتی تعلقات فوراً منقطع کریں اور اپنے سفرا کو واپس بلائیں۔
خبر کا کوڈ : 399087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش