0
Wednesday 16 Jul 2014 12:15

آپریشن ضربِ عضب، جیٹ طیاروں کی دہشتگردوں کے گڑھ شوال میں بمباری، 35 دہشتگرد ہلاک

آپریشن ضربِ عضب، جیٹ طیاروں کی دہشتگردوں کے گڑھ شوال میں بمباری، 35 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے اور تازہ ترین کارروائی میں مزید پینتیس مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ کارروائی شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک مختصر بیان میں اس کارروائی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ تحصیل شوال شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحد پر واقع ہے، جسے دہشت گردوں کا ایک اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے اب میر علی اور سمیت دیگر علاقوں کو شدت پسندوں سے کلیئر کروانے کے لیے اپنی پیش قدمی کو تیز کر دیا ہے۔ تاہم ان علاقوں میں اب سکیورٹی فورسز کو مزاحمت کا سامنا ہے اور یہاں مزید بمباری کی بھی توقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسند بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں، جبکہ میر علی کے علاقے میں ایک تازہ ترین جھڑپ میں کیپٹن آکاش سمیت دو فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ ادھر وزیراعظم نواز شریف نے کپٹین آکاش کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کو اس قربانی پر فخر ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آزاد اور پُرامن پاکستان ہمیشہ کپٹین آکاش کی قربانی کو یاد رکھے گا۔ آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ کے مطابق شدت پسندوں کے ساتھ ہونے والی اس جھڑپ میں دو فوجی جوان زخمی بھی ہوئے، جبکہ چار مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 399802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش