0
Wednesday 16 Jul 2014 14:00

میر علی، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگر د ہلا ک جبکہ 3 اہلکار شہید

میر علی، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگر د ہلا ک جبکہ 3 اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ میر علی کے قریب فا ئرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید اور سات دہشت گرد مارے گئے۔ پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق میر علی کے علاقے فتح خیل میں فوجی جوان کلیئرنگ کر رہے تھے۔ جب ان کا دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہو گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید اور چھ زخمی بھی ہوئے، کارروائی کے دوران سات دہشت گردوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں فوج کے قبضے میں ہے، جھڑپ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج میر علی میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں پر فخر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی میر علی میں جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں اہم طالبان کمانڈر مطیع اللہ بھی شامل تھا۔
خبر کا کوڈ : 399784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش