0
Tuesday 12 Oct 2010 13:20

احمدی نژاد لبنانی عوام کے حامی ہیں، انہیں خوش آمدید کہیں گے، مائیکل عون

احمدی نژاد لبنانی عوام کے حامی ہیں، انہیں خوش آمدید کہیں گے، مائیکل عون
اسلام ٹائمز- ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان کی سیاسی پارٹی Free Patriotic Movement کے سربراہ مائیکل عون نے ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے قریب الوقوع دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر احمدی نژاد لبنانی عوام کے حامی ہیں اور ہم انہیں اپنے ملک میں خوش آمدید کہیں گے۔ وہ گذشتہ رات المنار ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔
فری پیٹریوٹک موومنٹ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ مغربی پروپیگنڈے کے برخلاف صدر محمود احمدی نژاد ایک محبوب شخصیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر انتہائی سادہ زندگی بسر کرتے ہیں اور وہ اب بھی ایک چھوٹے سے گھر میں رہ رہے ہیں۔
مائیکل عون نے ایران میں رہنے والی مذہبی اقلیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں تمام ادیان اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد احترام کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، ایران نے قرآنی تعلیمات کے اجراء کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے افراد کو بھی مکمل آزادی دے رکھی ہے اور قومی اسمبلی میں بھی ان کیلئے سیٹیں مخصوص ہیں۔
انہوں نے 14 مارچ گروپ کے کچھ افراد کی جانب سے صدر محمود احمدی نژاد کے دورہ لبنان کی مخالفت کے بارے میں کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان 33 روزہ جنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ کنڈولیزا رائس کا نہ صرف پرتپاک استقبال کیا بلکہ اس کو چومنے سے بھی گریز نہ کیا، انہیں ایران کے صدر کے لبنان آنے پر اعتراض کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کل اپنے سرکاری دورے پر لبنان جا رہے ہیں جہاں وہ جنوبی لبنان بھی جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 40069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش