0
Tuesday 5 Oct 2010 13:15

اسرائیل کو صدر احمدی نژاد کے دورہ لبنان پر اعتراض کا حق حاصل نہیں، لبنان

اسرائیل کو صدر احمدی نژاد کے دورہ لبنان پر اعتراض کا حق حاصل نہیں، لبنان
اسلام ٹائمز- ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان کے صدر مائیکل سلیمان نے کہا ہے کہ لبنان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور اپنی سرزمین پر مکمل حق حاکمیت رکھتا ہے لہذا کسی ملک کے صدر کا لبنان آنا ہماری حاکمیت سے مربوط ہے اور اسرائیل کو اس پر اعتراض کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ روز وزیراعظم اور انکی کابینہ کے ساتھ ملاقات میں کہی۔
اس ملاقات میں وزیراعظم سعد حریری نے لبنان اور شام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا اور شام کی عدلیہ کی جانب سے لبنان کی کچھ سیاسی شخصیات کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ شام کی عدلیہ نے رفیق حریری قتل کیس میں جھوٹی گواہی دینے کے جرم میں 33 لبنانی شہریوں جن میں کچھ سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ ان افراد پر بین الاقوامی دباو کے تحت رفیق حریری کیس کو منحرف کرنے اور شام اور لبنان کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 39254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش