0
Wednesday 30 Jul 2014 17:11

فلسطین میں کوئی شیعہ نہیں لیکن ہم تن، من، دھن سے انکی حمایت کر رہے ہیں، علامہ رمضان توقیر

فلسطین میں کوئی شیعہ نہیں لیکن ہم تن، من، دھن سے انکی حمایت کر رہے ہیں، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حمایتی ہیں، فلسطین میں کوئی شیعہ نہیں، لیکن ہم تن، من دھن سے ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی امام حسین (ع) ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اللہ نے ہر روزہ دار کے پچھلے گناہ معاف کرتے ہوئے کہا کہ اب آپکی نئی زندگی ہے، اچھے اعمال کرکے میرے حکم کی اطاعت کریں۔ انہوں نے مولا امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب (ع) کے فرمان پر روشنی ڈالی کہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حمایتی ہیں۔ آج فلسطین میں کوئی شیعہ نہیں لیکن فلسطینی مسلمان ظلم کا شکار ہیں، ہم تن من دھن سے حمایت کر رہے ہیں۔ ملت کی خدمت میں حسب استطاعت پیش پیش ہیں اور اپنا فرض ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاک آرمی کے آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک آرمی کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں، انہوں نے عید کے موقع پر شہداء کے خانوادوں سے ہمدردی کی نصیحت کی اور ان کے بچوں اور متاثرین سے بھرپور تعاون کرنے کی طرف لوگوں کو متوجہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 402214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش