0
Thursday 31 Jul 2014 00:45

گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے میں سب سے بڑی رکاوٹ مسلم لیگ (ن) ہے، امجد ایڈووکیٹ

گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے میں سب سے بڑی رکاوٹ مسلم لیگ (ن) ہے، امجد ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ رکن جی بی کونسل رہنما پیپلز پارٹی امجد ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے میں مسلم لیگ سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس وقت مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے سے انکار کر رہی ہے۔ سینیٹ کا ایک الگ رول ہوتا ہے وفاقی حکومت کا الگ رول ہے، کبھی بھی وفاقی حکومت سینٹ کی قائمہ کمیٹی کی سفارشات کو تسلیم نہیں کرے گی یہ ایک سیاسی گیم ہو سکتی ہے۔ مسلم لیگ کے علاوہ وفاق میں اس وقت ان کی حکومت ہے اگر چاہے تو حقوق دے سکتی ہے اگر نہ چاہے تو حقوق نہیں مل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ  اس وقت سیاسی گیم ہو رہی ہے گلگت بلتستان کو حقوق ملنا دور کی بات ہے کیونکہ مرکز مین لیگ کی حکومت ہے اور نون لیگ گلگت بلتستان کو حقوق دینے سے انکار کر رہی ہے سینیٹ کی گلگت بلتستان کے حوالے سے جو بھی سفارشات وفاقی حکومت کو دے گی وفاقیث حکومت اس کو ماننے سے انکار کرے گی یہ لکھ کر دینے کو تیار ہوں۔ پیپلز پارٹی نے ہر وقت صوبے کی ڈیمانڈ کی ہے اور اب بھی کر رہی ہے۔ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہماری منزل ہے ہمارے عوام پاکستان کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں مگر ہمیں 66 سالوں سے حقوق نہیں دیئے جا رہے ہیں، ہمیں صوبہ نہیں بنایا جا رہا ہے اس مرتبہ اگر گلگت بلتستان کو صوبہ نہیں بنایا گیا تو پیپلز پارٹی سخت مزاحمت کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 402247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش