0
Saturday 2 Aug 2014 11:29

جمہوری حکومت کو ختم کرنیکی کوشش کی گئی تو وکلاء کوئٹہ سے تحریک کا آغاز کرینگے، افتخار محمد چوہدری

جمہوری حکومت کو ختم کرنیکی کوشش کی گئی تو وکلاء کوئٹہ سے تحریک کا آغاز کرینگے، افتخار محمد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ 2008ء سے 2013ء کے دوران جمہوریت کیخلاف سازشیں کی گئیں۔ اب بھی مختلف طریقوں سے جمہوری نظام ختم کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگر ایسی کوشش کی گئی، تو وکلاء کوئٹہ سے تحریک کا آغاز کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک وقت ایسا آیا تھا جب عدلیہ کی مضبوطی اور قانون کی حکمرانی کیلئے ملک کے ججز اور وکلا نے اپنا کردار ادا کیا۔ اگر وہ سٹرکوں پر نہ نکلتے تو آج بھی مارشل لاء ہوتا۔ تحریک پاکستان کے بعد وکلا تحریک سب سے بڑی تحریک تھی۔ جس کیلئے وکلا نے قربانیاں اور خون دیا۔ انہوں نے کہا کہ بارہ مئی کو کراچی میں خون کی ہولی کھیلی گئی کہ وکلا اپنی تحریک چھوڑ دیں لیکن وہ پیچھے نہ ہٹے۔ وکلاء تحریک کی وجہ سے پاکستان میں الیکشن کا انعقاد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اچھائی اور برائی کی وجہ سے اپنے پارلیمانی سسٹم سے پہلو تہی نہیں کی جا سکتی۔ جمہوری اداروں نے مشکلات کے باوجود 5 سال پورے کیے۔ حکومتوں کو مینڈیٹ ملتا ہے، وہ اقتدار سنبھالیں لیکن ملک میں گڈگورننس لائیں۔ عوام کی غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔ اگر کوئی اپنے گھر میں بھوکا سویا تو اس کی ذمےداری حکمرانوں پر ہے۔ بلوچستان کی عوام سے کی گئی زیادتیوں کا آج تک مداوا نہیں ہوا۔ لاپتہ افراد کے کئی کیسز اب بھی عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔
خبر کا کوڈ : 402530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش