0
Saturday 2 Aug 2014 11:30

بلوچستان، جنرل ناصر خان جنجوعہ کی درخواست پر مسخ شدہ لاشیں ملنے کی تحقیقات شروع

بلوچستان، جنرل ناصر خان جنجوعہ کی درخواست پر مسخ شدہ لاشیں ملنے کی تحقیقات شروع
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے پچھلے کچھ دنوں میں صوبے کے مختلف حصوں میں پھینکی جانے والی مسخ لاشوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تحقیقات کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کی جانب سے صوبائی حکومت کو ملنے والے ایک خط کے بعد شروع ہوئیں۔ جنرل جنجوعہ نے اپنے خط میں صوبائی حکومت سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی تھی۔ بلوچستان کے ہوم سیکرٹری حسین درانی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت نے متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ درانی نے بتایا کہ صوبائی حکومت ماضی میں ایسے تمام واقعات کی تحقیقات کرتی آئی ہے۔ انہوں نے ایسے معاملات میں سکیورٹی اداروں کے ملوث ہونے کے الزامات کر رد کر دیا۔ یاد رہے کہ جنرل جنجوعہ نے اپنا یہ خط وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو لکھا تھا۔ جنرل درانی نے ان واقعات میں سکیورٹی اداروں کے ملوث ہونے کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں کے خلاف الزامات بےبنیاد ہیں۔ ہوم سیکرٹری نے بتایا کہ متعلقہ محکموں کے پاس مختلف علاقوں سے ملنے والی لاشوں کے ریکارڈ موجود ہیں۔ درانی نے بتایا کہ جن لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی انہیں عارضی طور پر دفنا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 402534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش