0
Saturday 2 Aug 2014 12:13

فاٹا میں القاعدہ کو جڑ سے اکھاڑ دیا، امریکا کا دعویٰ

فاٹا میں القاعدہ کو جڑ سے اکھاڑ دیا، امریکا کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری جاش ایرنسٹ نے واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ امریکا نے پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ کی مرکزی قیادت کو ختم کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ القاعدہ کی قیادت قبائلی علاقوں سے سرگرم تھی، جس کی وجہ سے امریکا میں 11ستمبر کا 'خوفناک حملہ' سامنے آیا،'اُس وقت سےامریکی فوج، انٹیلی جنس برادری کے ارکان اور دوسروں نے اس علاقے سے بلا خوف و خطر سرگرم القاعدہ کی قیادت کو ختم کرنے کے لیے مل کر کام کیا۔ ایرنسٹ نے خبردار کیا کہ القاعدہ کے خاتمے کے باوجود دہشت گردی کا خطرہ ختم نہیں ہوا، میں اب بھی دنیا کے دور دراز مقامات پر ایسے عناصر سے خطرہ ہے جو یا تو القاعدہ کے ہمدرد ہیں یا پھر وہ نظریاتی طور پر اس کے قریب ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ نے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے 'بہت جارحانہ انداز اور رفتار' سے کوششیں کیں۔ ایرنسٹ کے مطابق امریکا نے پچھلی ایک دہائی کے دوران القاعدہ عناصر کے خلاف نمایاں نتائج حاصل کیے۔

خبر کا کوڈ : 402538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش