0
Sunday 3 Aug 2014 14:38
شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہیں

10اگست کو یوم شہداء منایا جائیگا، اگست کے آخر تک موجود حکمران نہیں رہیں گے، ڈاکٹر طاہر القادری

10اگست کو یوم شہداء منایا جائیگا، اگست کے آخر تک موجود حکمران نہیں رہیں گے، ڈاکٹر طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرنےکیلئے 10 اگست کو یوم شہداء منایا جائے گا، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔ طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ انقلاب مارچ ضرور ہوگا، پہلے شہیدوں کے خون کا حساب لیا جائے گا۔ لاہور میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ یوم شہداء پرامن ہوگا، جس کی ضمانت میں خود دیتا ہوں، اگر یوم شہداء پر کارکنوں کو روکا گیا یا کریک ڈاؤن کیا گیا تو یوم شہداء جاتی امرا میں منایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں کو جاتی امرا بچانا ہے تو ظلم بند کر دیں، پنجاب پولیس فریق نہ بنے، یوم شہداء پر کارروائی کی گئی تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اگست ختم ہونے سے پہلے حکمران نہیں رہیں گے، اگر قانونی فیصلہ نہیں ہوا تو عوامی عدالت فیصلہ کرے گی، نواز شریف فیصلہ کرلیں پہلے وفاقی حکومت کو جانا ہے یا پنجاب حکومت کو۔
 
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہیں، فون کالز کی ریکارڈنگ موجود ہیں، جو وقت آنے پر ظاہر کی جائے گی۔ منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ذمے داری کوئی قبول نہیں کر رہا، جمہوریت اور آئین کے قتل کی ذمے داری کیسے قبول کریں گے۔ طاہرالقادری نے کہا کہ حکمرانوں نے سانحے میں ملوث پولیس افسران کو بیرون ملک فرار کرا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نےآئین وقانون کا راستہ اپنایا، نامزد ملزموں کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست دی، امن کے خاطر کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا، چاہتے تو رائیونڈ میں جاتی امرا کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتے اور پنجاب حکومت کے خاتمے تک شہداء کو نہیں دفناتے اور احتجاج کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں، مغربی ممالک بتائیں، لاہور جیسا واقعہ انکے ملک میں ہوتا تو کیا حکومتیں مستعفی نہیں ہوتیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق ماڈل ٹائون لاہور میں اتحادی جماعتوں کی قیادت کے ساتھ پارٹی کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری حکومت کے خلاف گرجے اور برسے مگر انقلاب مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنے کی طرف نہیں آئے، تاہم 10 اگست کو سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کی یاد میں یوم شہداء منانے کا اعلان کر دیا۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ بھی ہوگا مگر پہلے سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے خون کا حکمرانوں کو حساب دینا ہوگا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 4 سے 9 اگست تک پورا ہفتہ ہر روز شہداء سانحہ ماڈل ٹائون کے لئے ماڈل ٹائون میں قرآن خوانی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم شہداء پُرامن ہوگا۔ کارکن جائے نماز، قران پاک کا نسخہ، تسبیح اور ذاتی استعمال کی اشیاء کا بیگ ساتھ لے کر نکلیں۔ اگر حکومت نے یوم شہداء پر کریک ڈائون کیا تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔ طاہر القادری نے حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کی نوید سناتے ہوئے یہ بھی آپشن دیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف فیصلہ کر لیں کہ پہلے کس کی حکومت کا خاتمہ ہونا ہے۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں طاہر القادری کے خطاب میں للکار، کاٹ اور جوش خطابت سب کچھ تھا مگر جس تاریخ کا انتظار تھا وہ سامنے نہ آسکی۔
خبر کا کوڈ : 402768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش