0
Tuesday 5 Aug 2014 22:05

وزیراعلٰی بلوچستان خود کو قوم پرست کہہ کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، عیسٰی خان نوری

وزیراعلٰی بلوچستان خود کو قوم پرست کہہ کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، عیسٰی خان نوری
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء‌ محمد عیسیٰ خان نوری نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ خود کو قوم پرست کہلواتے ہیں مگر وہ قوم پرستوں کا نام استعمال کرکے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ اس وقت بلوچستان میں سابق وزیراعلٰی اسلم رئیسانی سے بھی بدترحکومت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ماورائے آئین قتل ہو رہا ہے۔ معصوم لوگوں کو عدالتوں میں پیش کرنے کی بجائے عقوبت خانوں میں قتل کرایا جا رہا ہے۔ اگر قوم پرستوں پر کوئی الزام ہے، تو انہیں عدالتوں میں پیش کرنا چاہیئے نہ کہ انہیں ماورائے عدالت قتل کرایا جائے۔ آج کہتے ہیں کہ قوم پرستوں کی حکومت ہے۔ مگر عملاً ایسا نہیں ہے۔ موجودہ وزیراعلٰی سے اسلم رئیسانی بہتر وزیراعلٰی تھے۔ عوام کا اعتماد موجودہ حکومت کھو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز تربت کے ملائی بازار میں سید ابراعنی کو سرعام قتل کرایا گیا ہے۔ اس کی میری جماعت شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ معصوم لوگوں کا قتل عام رکنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم محب وطن پاکستانی ہیں مگر انہیں بغاوت پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اگر سویلین کا قتل عام ہو گا، تو عام آدمی مایوس ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 403249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش