0
Monday 30 Mar 2009 14:20

عالمی عدالت انصاف دہشت گردی کی نئی شکل ہے: معمر قذافی

عالمی عدالت انصاف دہشت گردی کی نئی شکل ہے: معمر قذافی

لیبیا کے صدر معمر قذافی نے جرائم کی عالمی عدالت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے عالمی دہشتگردی کی نئی شکل قرار دیا ہے۔ انہوں نے جرائم کی بین الاقوامی عدالت کو عالمی دہشت گردی کا نیا روپ قرار دیا ہے۔ ۵۳ رکنی افریقی یونین کے موجودہ منتخب چیئرمین کی حیثیت میں ادارے کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی عدالت کا مقصد ترقی پذیر ملکوں کو دوبارہ نو آبادیات بنانا ہے۔ انہوں نے کہا مصدقہ حقیقت یہ ہے کہ تیسری دنیا کے تمام ممالک نام نہاد بین الاقوامی عدالت برائے جرائم کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی دہشتگردی کی ایک مشق ہے جو کہ کسی دوسری دہشتگردی سے کم نہیں ہے۔

خبر کا کوڈ : 2206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش