0
Thursday 14 Aug 2014 21:55

پرویز خٹک کی قیادت میں تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا

پرویز خٹک کی قیادت میں تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی قیادت میں تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا جہاں ان کے ہمراہ ہزاروں کی تعداد میں کارکن موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سخت سکیورٹی میں خیبرپختونخوا سے اسلام آباد پہنچے جہاں ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے، تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنان، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ اسلام آباد کے ٹول پلازہ پہنچے تو انہیں سڑک بند ملی جس پر کنٹینرز کھڑے کیے گئے تھے، وزیراعلیٰ کی جانب سے کنٹینر ہٹانے کے لیے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کیا گیا جس پر آئی جی نے انہیں کنٹینر ہٹانے کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کنٹینر نہ ہٹانے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کارکنان کو کنٹینر ہٹانے کا حکم دیا جس کے بعد کارکنان نے سڑک پر لگے کنٹینروں کو ہٹا کر راستہ کھول دیا۔

اس سے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) نے دھاندلی کے ذریعے حکومت بنائی جس کے خلاف سارا پاکسان نکل آیا ہے اور اب ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ دھاندلی کی حکومت نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات منوا کر ہی اسلام آباد سے اٹھیں گے اور حکمرانوں کا تختہ الٹ کر ہی واپس جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 404823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش