0
Friday 15 Aug 2014 06:46
حملہ ضرب عضب آپریشن کا ردعمل ہے، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ، سمنگلی اور خالد ایئر بیس پر حملوں‌ کی کوشش ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک، 11 اہلکار زخمی

کوئٹہ، سمنگلی اور خالد ایئر بیس پر حملوں‌ کی کوشش ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک، 11 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سمنگلی اور خالد ایئر بیس پر حملوں‌ کی کوشش سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی ہے۔ سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں جبکہ 9 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایئر بیس کے قریب اب تک 20 دھماکے ہوچکے تھے۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ بروقت کارروائی کرکے ان حملوں‌ کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے۔ دہشت گردوں نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریب ہی پناہ لی ہوئی ہے، اور وقفے وقفے سے فائرنگ کر رہے ہیں۔ 
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آپریشن میں 8 دہشت گرد مارے گئے ہیں جب کہ 9 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ضرب عضب آپریشن کا ردعمل ہے اور جب تک اس طرح کے عناصر کو ختم نہیں کر لیا جاتا، کارروائی جاری رہے گی۔ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا اور علاقے کو کلیئر نہیں کیا جا سکا تھا۔ اعلٰی حکام کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کے پاس بھاری اسلحہ موجود ہے جن میں راکٹ بھی شامل ہیں۔ یہ دہشت گرد پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کو ناکام بنا رکھا ہے۔ فائرنگ کبھی تیز اور کبھی سست ہوجاتی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق 3 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے۔ دریں ‌اثناء کوئٹہ ایئر پورٹ‌ کو سکیورٹی کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے

دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سمنگلی ایئر بیس پر دہشتگردوں نے حملے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 11 اہلکار بھی زخمی ہوئے، زخمیوں میں 8 پولیس، ایک ایف سی اور 2 اے ایس ایف اہلکار شامل ہیں۔ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی جوابی فائرنگ سے 6 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں میں 2 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ایئربیس کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا۔ دہشتگردوں کی تعداد سے متعلق حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا۔ دونوں ایئر بیس کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق کوئی دہشت گرد ایئر بیس میں داخل نہیں ہوا، حملےمیں ایئر بیس کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ وجاہت ایس خان نے کہا کہ دہشت گرد ممکنہ طور پر چمن کے علاقے سے داخل ہوئے۔ دونوں بیسوں پر اہم تنصیبات ہیں، ایئربیس پر 9 راکٹ فائر کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 404851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش