0
Tuesday 26 Aug 2014 10:58

کپتان روزانہ لوگوں کو لالی پاپ دیتے ہیں، عابد شیرعلی

کپتان روزانہ لوگوں کو لالی پاپ دیتے ہیں، عابد شیرعلی
اسلام ٹائمز۔ وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان ٹیکس نہ دے کر اور منی لانڈرنگ کر کے کون سا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اگرعمران خان کو حکومت کا اتنا ہی شوق ہے تو چار سال انتظار کریں۔ ان کہنا تھا کہ عمران خان روز اپنے کارکنوں کو لالی پاپ دے دیتے ہیں آج رات کو امپائر کی انگلی کھڑی ہو جائے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا اور نہ ہی کسی امپائر کی انگلی کھڑی ہونی ہے، میری عمران خان اور طاہرالقادری سے اپیل ہے کہ انہوں نے جن لوگوں کو روکا ہوا ہے انہیں اپنے اپنے گھروں کو جانے دیں۔ عابد شیر علی کا کہنا تھاکہ عمران خان امپائر کی انگلی کے انتظار میں نہ رہیں اپنی شادی کروا لیں، اگر وہ امپائر کی انگلی کا انتظار کرتے رہے تو پھر ان کی شادی نہیں ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے قانونی پہلووں کو دیکھتے ہوئے طاہر القادری کے تحفظات دور کیا جائے گے۔
خبر کا کوڈ : 406635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش