0
Saturday 30 Aug 2014 21:21

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کرے، شاہ محمود قریشی

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کرے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کرے، نواز شریف کی موجودگی میں دھاندلی کی تحقیقات ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر دھاوا بولنا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں، سنجیدگی سے تمام معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت سنجیدہ نہیں، مذاکرات جاری ہیں، آج حل کا امکان نہیں، انتخابی دھاندلی کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کرے، نواز شریف کی موجودگی میں دھاندلی کی تحقیقات ممکن نہیں، ڈیڈلاک سے نکلنا ہے تو نواز شریف مستعفی ہوں۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو تجاویز پیش کی ہیں، حکومت کی جانب سے کاغذ کا کوئی ایک ٹکڑا بھی نہیں ملا، فوج کے ساتھ ہمارا کوئی رابطہ نہیں تھا اور نہ ہی آرمی چیف سے رابطے کی کوئی درخواست کی۔
خبر کا کوڈ : 407414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش