0
Sunday 31 Aug 2014 16:17
باغی نے پھر بغاوت کردی

عمران خان نے پیش قدمی کرکے اپنے اور پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی کی، جاوید ہاشمی

مارشل لاء اور ہمارے درمیان اب فاصلہ بہت کم ہے
عمران خان نے پیش قدمی کرکے اپنے اور پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی کی، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ اسلام آباد میں کوئی بڑا واقعہ ہوگیا تو ہم جمہوریت کو نہیں بچا پائیں گے، مارشل لاء اور ہمارے درمیان اب فاصلہ بہت کم ہے، سیاسی قیادت کو آیندہ برس تک صفائیاں پیش کرنا ہونگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ میٹنگ میں فیصلہ ہوا تھا کہ ایک حد سے آگے نہیں جائیں گے، عمران خان سے میٹنگ میں تقریباً تمام معاملات پر اتفاق تھا، آگے جانے کا فیصلہ خان صاحب کا اپنا فیصلہ تھا۔ کپتان نے مجھے کہا تھا کہ اگر فیصلے سے اختلاف ہے تو آپ جاسکتے ہیں جس پر مجھے بہت افسوس ہوا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ اسلام آباد میں کوئی بڑا واقعہ ہوگیا تو ہم جمہوریت کو نہیں بچا پائیں گے، عمران خان سے کہتا ہوں کہ کارکنوں کو امتحان میں نہ ڈالیں، اگر آپ واپس آجائیں تو میں آپ کے ساتھ ہوں گا۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ریڈ زون کا واقعہ حکومت کے منہ پر کالا داغ ہوگا، ظلم اور بربریت جاری ہے، میڈیا کو آزادی اور قوم کو سچ دیکھنے کی سزا نہ دی جائے، تین افراد کی ہلاکت پر حکومت کی مذمت کرتا ہوں۔ تحریک انصاف کے صدر نے کہا کہ عمران خان نے ایک حد سے آگے نہ جانے کی یقین دہانی کرائی تھی، عمران کو کہا تھا کہ یہاں بیٹھے بچوں کی ذمہ داری آپکی ہے، اچانک عمران نے کہا آگے جانا مجبوری ہے، اگر کسی کو اختلاف ہے تو وہ جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 407553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش