0
Friday 5 Sep 2014 00:14

میدانی علاقوں میں طوفانی بارشیں، پاک فوج کی امدادی ٹیمیں روانہ

میدانی علاقوں میں طوفانی بارشیں، پاک فوج کی امدادی ٹیمیں روانہ
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کے میدانی علاقے ان دنوں شدید طوفانی بارشوں کی زد میں ہیں، جس کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ مختلف شہروں میں ان بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونیوالی صورتحال پر قابو پانے کے لیے پاک فوج کی امدادی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی امدادی ٹیمیں سیالکوٹ، وزیر آباد، نارووال، حافظ آباداور جلال پور جٹاں روانہ کر دی گئی ہیں، جو ملک میں موجودہ صورتحال اور ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنے میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریں گی۔ دوسری جانب پاک فوج کو ملک کے تمام بڑے شہروں میں بھی بارشوں کے بعد جاری ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کے لئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 408276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش