0
Saturday 13 Sep 2014 13:26

بلاول بھٹو کی آئی جی سندھ سے ملاقات، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ پر اظہار تشویش

بلاول بھٹو کی آئی جی سندھ سے ملاقات، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئی جی سندھ سے ملاقات کی اور کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے بلاول ہاؤس میں بلاول بھٹو کو امن و امان سے متلعق بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو نے حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔ بلاول بھٹو نے ملاقات میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے جنگ لڑ رہی ہے جس کی بنا پر پولیس اہلکار بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 409495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش