0
Sunday 14 Sep 2014 18:54

کینٹینر میں بیٹھ کر انقلاب اور صبح و شام تقریریں کرنے سے آزادی نہیں ملتی۔، میاں افتخار حسین

کینٹینر میں بیٹھ کر انقلاب اور صبح و شام تقریریں کرنے سے آزادی نہیں ملتی۔، میاں افتخار حسین
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ کینٹینر میں بیٹھ کر انقلاب اور صبح و شام تقریریں کرنے سے آزادی نہیں ملتی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری جمہوریت کے خلاف سازش نہ کریں، نواز شریف پارلیمنٹ کے منتخب وزیراعظم ہیں، ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونا چاہیئے، میاں افتخارحسین نے کہا کہ یہ نئی اصطلاح آگئی ہے کہ پارلیمنٹ میں بیٹھنا عوام کے خلاف اور سڑکوں پر بیٹھنا عوام کے حق میں ہے، انہوں نے کہا کہ فوج نے واضح کہہ دیا ہے کہ وہ ان کے پیچھے نہیں، میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 70 فیصد بجٹ استعمال ہی نہیں کیا، عمران خان اسٹیج پر جھوٹ بولتے ہیں اورخود لوگوں سے سچ سننا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 409695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش