0
Wednesday 20 Oct 2010 14:28

فرانس،مظاہرین کا پنشن اصلاحات کیخلاف احتجاج

فرانس،مظاہرین کا پنشن اصلاحات کیخلاف احتجاج
پیرس:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کی پنشن اصلاحات کے خلاف لاکھوں مظاہرین نے ملک بھر میں زبردست احتجاج کیا۔فرانسیسی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک کو مظاہرین کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیا جائے گا۔مظاہرین پنشن اصلاحات کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔احتجاج کرنے والوں میں ٹریڈ یونینز،طلبہ سمیت اپوزیشن جماعتیں شامل تھیں۔ فرانس میں آئل ریفائنریز کی بھی ہڑتال کے باعث پیٹرول پمپس بند ہیں اور فرانسیسی عوام بلجیم کی سرحد عبور کر کے پیٹرول لا رہے ہیں۔پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فرانس میں پینشن اصلاحات کے خلاف مظاہروں میں تیزی آگئی ہے۔بیس سے تیس لاکھ کے درمیان ملازمین نے مارچ کی تیاری شروع کر دی ہے۔احتجاجی مظاہروں اور ہڑتال کے باعث فرانس میں متعدد ایئرپورٹس کو ایندھن کی سپلائی معطل رہی جبکہ متعدد آئل ریفائنریز بھی مکمل طور پر بند رہیں۔ہڑتال میں طلبہ کے شامل ہونے کے بعد ان مظاہروں میں شدت دیکھی جا رہی ہے۔یہ طلبہ صدر نکولس سرکوزی کے اس منصوبے کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں،جس کے تحت فرانس میں ریٹائرمنٹ کی عمر کو 60 برس سے بڑھا کر 62 برس کیا جانا ہے۔فرانس میں مزدور تنظیموں کا موقف ہے کہ حکومت پینشن اصلاحات میں عمر میں تبدیلی کو ختم کرے۔ان تنظیمیوں نے آج بھی ملک بھر میں بڑے پیمانے پر حکومتی منصوبے کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔سی جی ٹی نامی مزدور یونین کے مطابق آج ملک بھر میں تقریبا 230 چھوٹی بڑی احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

خبر کا کوڈ : 41020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش