0
Tuesday 23 Sep 2014 21:46

رانا مشہود کی رشوت لینے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، وزارتیں واپس لئے جانیکا امکان

رانا مشہود کی رشوت لینے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، وزارتیں واپس لئے جانیکا امکان
اسلام ٹائمز۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں چلنے والی ویڈیو پر وزیرِقانون پنجاب رانا مشہود کو کابینہ سے فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں رانا مشہود اور عاصم علی ملک کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیو چلائی گئی تھی، جس کی تحقیقات کیلئے مسلم لیگ نون کی سطح پر کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی نے تحقیقات کے بعد اپنی سفارشات وزیراعلٰی پنجاب کو بھجوا دی ہیں، سفارشات میں رانا مشہود احمد خان اور عاصم علی ملک کے درمیان ہونے والی گفتگو کو درست قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیرِ قانون و تعلیم رانا مشہود احمد خان سے تمام وزارتیں واپس لی جا سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 411254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش