0
Friday 26 Sep 2014 10:07

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی، سماعت 29 ستمبر کو ہوگی

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی، سماعت 29 ستمبر کو ہوگی
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی، چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ انتیس ستمبر کو درخواست کی سماعت کریگا۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسحاق خاکوانی کی جانب سے وزیراعظم کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دھرنے والوں سے مذاکرات میں فوج کو ملوث کرنے سے متعلق غلط بیانی کی گئی ہے، لٰہذا وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا جائے۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ انتیس ستمبر کو کیس کی سماعت کریگا۔
خبر کا کوڈ : 411711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش