0
Friday 3 Oct 2014 21:49

وزیراعلٰی بلوچستان ریکورڈک کیس کی سماعت میں شرکت کیلئے پیرس روانہ

وزیراعلٰی بلوچستان ریکورڈک کیس کی سماعت میں شرکت کیلئے پیرس روانہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، بلوچستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر نواب ثناءاللہ زہری کے ہمراہ وفاقی اور صوبائی نمائندوں پر مشتمل 20 رکنی وفد کے ہمراہ آج فرانس کے دارالحکومت پیرس جائینگے۔ جہاں پر وہ ریکوڈک پروجیکٹ پر عالمی ثالثی عدالت میں ریکوڈک کے بارے میں ہونیوالے کیس کی سماعت میں شرکت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وفد میں چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، وفاقی سیکرٹری مواصلات اور سابقہ چیف سیکرٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد، سیکرٹری مائنز ڈاکٹر سعید جمالی، سابقہ چیف سیکرٹری بلوچستان احمد بخش لہڑی، ایڈووکیٹ جنرل ہائیکورٹ نظام الدین، سابقہ ایڈووکیٹ جنرل ہائیکورٹ ممتاز قانون دان امان اللہ کنرانی، ڈپٹی سیکرٹری مائنز لیاقت سمیت 20 افسران جن میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے 20 ارکان شامل ہے، پیرس جا رہے ہیں۔ وفد کی واپسی 18 اکتوبر کو ہوگی۔

سابقہ صوبائی حکومت کی جانب سے ریکوڈک کاپر گولڈ پروجیکٹ کی منسوخی کے بعد ٹی سی سی کمپنی نے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ جس پر کمپنی نے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ معاہدہ حکومت پاکستان کیساتھ کیا تھا۔ ہم نے علاقے میں سروے بھی شروع کیا تھا، مگر اچانک سابقہ وزیراعلٰی بلوچستان اور ان کی کابینہ نے اس معاہدے کو منسوخ کیا۔ جس کی وجہ سے ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ پیرس جانیوالے وفد کو پاکستانی قانونی ماہرین اور غیر ملکی ماہرین کی ٹیم خدمت بھی حاصل ہے۔ توقع ہے کہ وزیراعلٰی بلوچستان ریکوڈک کاپر گولڈ پروجیکٹ کے اعلٰی حکام سے بھی ملاقات کرینگے۔ اگر حکومت بلوچستان عالمی ثالثی عدالت میں اپنا کیس ہار جاتی ہے تو اسے جرمانے کی صورت میں بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑیگا۔
خبر کا کوڈ : 413058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش