0
Tuesday 16 Sep 2014 23:46

بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساحل کا دفاع کریں گے۔ ریکوڈک پر ناکوئی سمجھوتہ کیا ہے نہ کریں گے۔ یہ بلوچستان کا مستقبل ہے اسے عوام کے مفاد میں استعمال کریں گے۔ عوام گواہی دیں گے کہ گذشتہ دس سالوں اور ہمارے ڈیڑھ سال میں کیا فرق اور تبدیلی آئی ہے۔ نیشنل پارٹی قلات اسٹیٹ اور نیب کا تسلسل ہے۔ مستونگ کی سرزمین بلوچ قومی جدوجہد کے حوالے سے کافی زرخیز رہی ہے۔ قلات اسٹیٹ کے زمانے میں ہمارے اکابرین پر یہاں قومی جدوجہد کی پاداش میں لاٹھی چارج کیا گیا اور قلات بدری کی سزا دی گئی۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ پارٹی کو منظم اور متحرک بنانے کے لیے پہلے سے بھی زیادہ محنت اور جدوجہد کی ضرورت ہے کیونکہ بعض شکست خوردہ عناصر سے بلوچستان کے عوام کی خدمت اور نیشنل پارٹی کا بہتر کردار ہضم نہیں ہو پا رہا ہے۔ عوام مخالف اور منفی عناصر دوبارہ نیشنل پارٹی کے خلاف صف آراء ہو رہے ہیں۔ عوام کی طاقت اور حمایت سے جن لوگوں سے اقتدار چھن گیا اور ان کے ذاتی مفادات پر ضرب لگی ہے وہ اب بڑے بےچین ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر کو کرپٹ نمائندوں اور لینڈ مافیا نے اپنے نام الاٹ کرایا۔ ہم نے بھی یہ تہہ کر رکھا ہے کہ ساحل کا دفاع کریں گے۔ غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی پسنی کی لاکھوں ایکڑ اراضی منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ پسنی کے عوام کو جلد مالکانہ حقوق بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ساحل اور وسائل کا دفاع نیشنل پارٹی کا ایجنڈا ہے۔ عوام گواہی دیں گے کہ گذشتہ دس سالوں میں اور ہمارے ڈیڑھ سال میں کیا فرق اور تبدیلی آئی، نیشنل پارٹی کے کسی بھی نمائندے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا کہ وہ اغواء کاروں یا جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام نے نیشنل پارٹی پر ہماری سیاست فکر اور بلوچستان دوستی کی بنیاد پر اعتماد کا اظہار کیا۔ عوام نے پیسوں اور گندگی کی سیاست کو شکست دی۔ آج بھی شکست خوردہ عناصر نیشنل پارٹی اور بلوچستان کی عوام کے خلاف صف بندی کر رہے ہیں۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کے حل کے لیے ہم تواتر سے کوششوں میں مصروف ہیں۔ ہم اپنی کارکردگی اور قومی فکر کی بنیاد پر آئندہ بھی عوام کے پاس جائیں گے، دادو خضدار، ڈی جی خان لورالائی ٹرانسمیشن لائنوں کی تکمیل کے بعد اندرون بلوچستان میں بجلی کی ٹرانسمیشنوں کی بہتری کے لیے 8 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور اس پر جلد کام کا آغاز ہوگا۔ صوبے میں بجلی کے بحران کی شدت میں نمایاں کمی آئے گی۔ وزیراعلٰی نے کھڈ کوچہ میں بجلی کے لیے 2 کروڑ جبکہ زمینداروں کے لیے 2 ہزار بلڈوزر گھنٹے دینے کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 410055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش