0
Tuesday 7 Oct 2014 21:09

اتحاد ٹوٹنے کے بعد شیو سینا کا بی جے پی پر شدید حملہ

اتحاد ٹوٹنے کے بعد شیو سینا کا بی جے پی پر شدید حملہ
اسلام ٹائمز۔ مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیو سینا اتحاد ٹوٹنے کے بعد اپنے سابق اتحادی بی جے پی پر شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اب تک کا سب سے شدید حملہ بولا ہے، شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے دیگر وزراء کی طرف سے مہاراشٹر میں چلائے جا رہے انتخابی مہم کا موازنہ 17ویں صدی میں بیجاپور کے کمانڈر افضل خان کی فوج کی طرف سے شیواجی کی حکمرانی پر کئے گئے حملے سے کی ہے، انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لئے نریندر مودی ایک اعلی قائد ہیں، ایسے میں ان کا گاؤں گاؤں چلنا ان کی شان کو زیب نہیں دیتا، لیکن بی جے پی کے پاس مودی کے علاوہ کوئی دوسرا سکہ نہ ہونے کی وجہ سے اسی سکے کی کھنک بی جے پی والے پوری ریاست میں سناتے گھوم رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے عہدے کی شان رکھی جانی چاہئے، ادھو ٹھاکرے نے یہ حملہ ایسے وقت میں کیا ہے جب پارٹی کے ترجمان اخبار سامنا کے اداریہ میں مودی پر کرارا حملہ بولتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ ان کی قیادت والی بی جے پی نے شیو سینا کی پیٹھ میں وار کیا ہے، عثمان آباد ضلع کے تلجاپور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی افضل خان کی فوج کی طرح ہیں جو اس ریاست کو جیتنا چاہتے ہیں، ادھو نے الزام لگایا کہ افضل کی ہی طرح بی جے پی بھی ریاست کو ٹکڑوں میں بانٹنے کی منشا رکھتی ہے، تاہم شیوسینا لیڈر نے خبردار کیا کہ بی جے پی کا بھی وہی حشر ہوگا جو افضل خان کا ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 413561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش