0
Sunday 12 Oct 2014 13:45

جے ایس او کنونشن، مرکزی مجلس عمومی کی حلف برداری، علامہ عارف واحدی کی کنونشن میں آمد

جے ایس او کنونشن، مرکزی مجلس عمومی کی حلف برداری، علامہ عارف واحدی کی کنونشن میں آمد
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹؤڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی کنونشن فیصل آباد میں جاری ہے۔ کنونشن کے موقع پر مرکزی صدر کے انتخاب سے قبل جے ایس او کے تمام ڈویژنز کے مسئولین اور یونٹس سے آنے والے نمائندگان پر مشتمل مرکزی مجلس عمومی نے حلف اٹھایا۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس پاکستان کی مرکزی مجلس عمومی کا حلف مرکزی مجلس نظارت کے مستقل رکن حجت السلام علامہ اسد اقبال زیدی نے لیا۔ یاد رہے کہ آج کنونشن کا آخری روز ہے اور کنونشن کے آخری روز نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا جائے گا۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کونشن کے 9ویں سالانہ تعمیر سیرت و ارتقاء پاکستان، کنونشن میں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، حجت الاسلام علامہ عارف واحدی کی آمد کے موقع پر انکا پرتباک استقبال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 414292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش