0
Sunday 12 Oct 2014 11:44

جے ایس او کا مرکزی کنونشن، علامہ ساجد علی نقوی کی صدارت میں مجلس نظارت کا اجلاس

جے ایس او کا مرکزی کنونشن، علامہ ساجد علی نقوی کی صدارت میں مجلس نظارت کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا نواں سالانہ مرکزی کنونشن، تعمیر سیرت و ارتقاء پاکستان کے عنوان کے تحت جاری ہے۔ مرکزی کنونشن میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی بھی کل رات سے موجود ہیں، وہ آج ملک بھر سے آئے ہوئے جعفریہ طلبہ سے خطاب کریں گے۔ مرکزی کنونشن کے موقع پر مجلس نظارت کا اجلاس ہوا، نظارت کے اجلاس میں تنظمی اراکین نظارت اور علماء نے شرکت کی۔ جے ایس او کی مجلس نظارت کے اجلاس کی صدارت شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کی۔ یاد رہے کہ کنونشن کے آخری روز جے ایس او کے نئے میر کارواں کا انتخاب بھی عمل میں آئے گا اور تنظیم کے نئے سال کا آغاز ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 414260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش