0
Tuesday 14 Oct 2014 20:13
لاہور کا جلسہ تختِ لاہور کے شہزادوں کی نیندیں حرام کر دیگا

امریکہ اور بھارت آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر پریشان ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

امریکہ اور بھارت آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر پریشان ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے فرسودہ اور بوسیدہ نظام ختم کرنا ہوگا، حکومت نے وزارت خارجہ کو دو بوڑھوں کے سپرد کر رکھا ہے، امریکہ اور بھارت آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر پریشان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھوبی گھاٹ فیصل آباد کے کامیاب جلسے کے بعد جامعہ رضویہ میں کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی ریاستی دہشتگردی کو امریکی سرپرستی حاصل ہے، اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دے، قوم نسل در نسل حکمرانی کرنے والوں سے نجات چاہتی ہے، لاہور کا جلسہ تختِ لاہور کے شہزادوں کی نیندیں حرام کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرسی اور کمیشن کی سیاست دفن کرکے دم لیں گے، پاکستان کے زوال کو کمال میں بدلنے کیلئے سیاسی فرعونوں سے نجات ضروری ہے، ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے فرسودہ اور بوسیدہ نظام ختم کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 414503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش